511

کلرسیداں،طالبات کو اغواء کرنیکی کوشش ناکام مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسماۃ شہلہ ناز دختر جاوید اقبال سکنہ شیخ کالونی کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز قریب ساڑھے بارہ بجے دن،اپنی بیٹیوں کشف عروج اورعروج فاطمہ کو لینے اقراء ماڈل سکول کلر سیداں گئی تو سکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ چار نامعلوم افراد آ پ کی بیٹیوں کو لینے آئے ہیں،میں نے فورا اپنے بھائی بلال کو فون کر کے بلوالیا، جب میں اپنے بھائی کے ہمراہ بیٹیوں کو لے کر نکلی تو باہر کھڑے سجل حسین،علی رضا اور حسین سکنائے سہوٹ حیال اور ایک نامعلوم شخص نے ہم پر حملہ کر دیا اور میری بچیوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی اور مجھے اور میرے بھائی کو مارنا شروع کر دیا۔میرے اور بھائی کے کپڑے پھاڑ دہئے بچیوں کو زبردستی گاڑی میں بیٹھانے کی کوشش کی جسے میں نے اور میرے بھائی نے وہاں موجود لوگوں کی مدد سے ناکام بنادیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں