52

کسان کارڈکی تعداد5لاکھ سےبڑھاکرساڑھے7لاکھ کردی گئی

لاہور (آن لائن نیوز)وزیراعلیٰ نےکسان کارڈکی تعداد5لاکھ سےبڑھاکرساڑھے7لاکھ کردی، کسان کارڈ کیلئے پورٹل کے ذریعہ 12لاکھ 89ہزار درخواستیں وصول ہو گئیں

۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق بینک آف پنجاب نے 4لاکھ 87ہزار درخواستیں منظور کر لیں، کسانوں نے3لاکھ 61ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ابتک 18ارب روپے

کی خریداری کر لی.
کسان کارڈ زراعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے گیم چینجر ہو گا، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں، کسان کارڈ کے لئےغیر کمپوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں