کراچی بار ایسوسی ایشن کا 17 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان

کراچی (حذیفہ اشرف)کراچی بار ایسوسی ایشن نے 17 نومبر کو شہر بھر کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ بار کونسل کے فیصلے کے تحت کراچی بار آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 سے 22 نومبر تک کراچی کی تمام عدالتوں میں ٹوکن ہڑتال ہوگی، جو روزانہ صبح 11 بجے کے بعد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کراچی بار نے ماتحت عدالتوں کی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ترجمان کے مطابق ہڑتالیں منظور شدہ قرارداد کے تحت کی جا رہی ہیں۔ 17 نومبر کو سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں مکمل بائیکاٹ ہوگا جبکہ 18 سے 22 نومبر تک وکلا جزوی ہڑتال کریں گے۔