194

ڈکیتیاں کرنیوالا پولیس کا حاضرسروس ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گروہ کا رُکن کانسٹیبل نذر حیات گرفتار، مقدمہ درج نصیر آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فتح جنگ انٹر چینج کے قریب واردات کی نیت سے وردی میں ملبوس 05 افراد کھڑے ہیں پولیس نے فوری ریڈ کرتے ہوۓ موقعہ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے 04 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،گرفتار شخص کی شناخت کانسٹیبل نذر حیات کے نام سے ہوئ جو تھانہ آر اے بازار تعینات تھا، ملزم نے بتایا کہ فرار ساتھیوں میں پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئ اور 03 پرائیویٹ اشخاص شامل ہیں،نصیرآباد پولیس مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کر رہی ہے،ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا، کانسٹیبل کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کاروائ بھی کی جا رہی ہے، جرائم میں ملوث ہو کر محکمہ کا وقار مجروح کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئ جگہ نہیں ایس پی پوٹھوہار

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں