ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ )تحصیل ڈڈیال میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے بھلوٹ ایریا میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ہوتی ہے شہریوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی آئے روز بھرمار ہوتی ہے سارا دن پیشہ ور بھکاری ڈڈیال شہر کے گلی محلوں میں مٹر گشت کرتے رہتے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے مقامی انتظامیہ بھی لمبی تان کر سو گئ ہے پیشہ ور بھکاریوں نے آئے روز شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنایا ہوا ہے بھلوٹ ایریا میں پیشہ ور بھکاری ٹولیوں کی شکل میں ہوتے ہیں ایک مانگتا ہے تو اس کے پیچھے لائن لگ جاتی ہے ان پیشہ ور بھکاریوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے خواتین کے ساتھ ان کے بچے بھی شامل ہوتے ہیں سارا دن شہریوں کی تنگ کرتے رہتے ہیں شہریوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈڈیال شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی ابھی تک روک تھام نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے آخرکار ان کی روک تھام کون کرے گا آخرکار ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کون کارروائی کرے گا بھلوٹ ایریا میں آئے روز پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ہوتی ہے سارا دن ان پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنایا ہوا ہے صبح سویرے بھلوٹ ایریا میں پیشہ ور بھکاری ٹولیوں کی شکل میں ہوتے ہیں جو سارا دن شہریوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں ہم جائیں تو جائیں کہاں ان پیشہ ور بھکاریوں نے تنگ کر کے رکھ دیا ہے شہریوں نے ایک بار پھر کمشنر میرپور ڈویژن ڈی سی میرپور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور ڈڈیال شہر میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں اگر فی الفور اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے کیونکہ اب ہمارے صبر پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔
154