ڈونلڈ ٹرمپ کی UAE سعودی عر ب کے ساتھ تعلقات کی وجہ ان کی بے پناہ دولت ،امریکی سینیٹر

(پنڈی پوسٹ نیوز)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ قریبی تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اس قربت کی اصل وجہ خلیجی حکمران خاندانوں کی بے پناہ دولت ہے۔ اپنے بیان میں سینڈرز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر دنیا کے امیر ترین حکمران خاندانوں کے زیرِ اقتدار ہیں۔ ان کے مطابق اماراتی شاہی خاندان کی دولت 336 ارب ڈالر، سعودی شاہی خاندان کی 214 ارب ڈالر جبکہ قطری حکمران خاندان کی دولت 200 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا، “ارب پتی آمر، ٹرمپ کے بہترین دوست ہیں۔”دوسری جانب ٹرمپ خلیجی ممالک کو امریکہ کے اہم اسٹریٹجک اور معاشی شراکت دار قرار دیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے مشروط ہوگا۔