(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدرِ آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے انہیں اس تاریخی اور اہم ترین آئینی منصب پر نامزدگی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں۔
ڈاکٹر نجیب نقی خان پانچ مرتبہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور وزیرِ خزانہ و وزیرِ صحت سمیت کئی اہم وزارتوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی مضبوط سیاسی پوزیشن کے باعث ان کے صدر منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔