وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گذشہ دنوں کلر سیداں کے دورہ پر آئے اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ کلر سیداں اہلیان کلر سیداں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اور ہر دفعہ کلر سیداں آمد پر وفاقی وزیر داخلہ تر قیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپیوں کی گرانٹ جاری کر دیتے ہیں اب کی بار چوہدری نثار علی خان کا دورہ مختلف نوعیت کا تھا کیونکہ اس با ر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے کا رکنان کے گھروں میں گئے اور چوہدری نثار علی خان کا یہ دورہ اپنی جگہ کامیاب اس حوالے سے رہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ جینے مرنے والے لیگی کا رکن اپنے قائد کو اپنے آنگن میں دیکھ کر انتہائی خوش ہوئے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان موہڑہ بھٹاں میں محمد ایوب کی رہائش گا ہ پر تشریف لائے اور وہی پر سابق ناظم تخت پڑی عابد انوار ملک اور سابق نائب ناظم غزن آباد سید مداح شاہ نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو خیر باد کہتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کو اپنا حقیقی قائد تسلیم کرنے کا اقراد کیا ۔سید مداح شاہ مسلم لیگ( ق) سے وابسطہ تھے اور غزن آباد میں مسلم لیگی کارکنان چوہدری محمد سرور اور چوہدری ابرار حسین کی کاوشیں رنگ لائی اور مداح شاہ نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے مسلم لیگی راہنمااور بزرگ سیاست دان حاجی اظہر حسین آزاد کی زوجہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد سابق چئیرمین چوہدری محمد حنیف کے گھر جوان بیٹے کی اچانک موت پر اظہار افسوس کرنے ان کی رہائش گا ہ پر پہنچے تو کارکنان کا جم نحضیر ان کا استقبال کرنے کے لئے وہاں موجود تھا۔ چوہدری نثار علی خا ن نے دورہ کلر سیداں کے دوران THQ ہسپتال سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں جم خانہ اور بعد سابق چئیرمین چوہدری محمد اشرف کی رہائش گاہ پر کارکنان سے خطاب کیا اور جانے سے قبل وفاقی وزیر داخلہ کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید کی والدہ صاحبہ اور صدر یوسی درکالی چوہدری اخلاق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا چوہدری نثار علی خان نے دورہ کلر سیداں میں مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کے تمام ارکان اسمبلی کو چیلنج کر دیا کہ اگر کسی بھی رکن قومی اسمبلی نے مجھ سے زیادہ ترقیاتی کام اپنے حلقہ میں کرائے ہوں تو میں آپ سے ووٹ مانگنے کا روادار نہیں ہوں گا چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر اہلیان کلر سیداں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آج اللہ کے بعد اہلیان کلر سیداں کی مہربانی سے اس سیٹ پر موجود ہیں اور کلر سیداں کو مزید خوبصورت شہر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ نے کارکنان سے عہد کیا کہ وہ اس مٹی سے وفا کریں گے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں خود حرام نہیں کھاتا اور نہ کھانے دیتا ہوں میلے کپڑوں والے غریب لوگوں کی داد رسی کرو کیوں کہ بہت جلد ہم سب نے بڑی عدالت میں جواب دہ ہونا ہے چوہدری نثار علی خان نے موقع پر موجود انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بہت جلد کلر سیداں میں ایکثالثی کمیٹی کی تشکیل کی جائے تاکہ عوام کے بیشتر مسائل تھانہ جانے سے قبل ہو جائیں چوہدری نثار علی خان نے اپنی گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف پر کھل کر تنقید تو کی ہی ہے لیکن اپنی حکومت کو دو سالہ کار کردگی پر اظہار اطمنان کرنے سے گریز کیا ہے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کھوٹے سکے کیسے ملک میں خوشحالی اور ترقی لا سکتے ہیں اگر ان کے بس میں ہوتا تو یہ سابقہ پارٹیوں اور حکومتوں میں رہتے ہوئے ملک کیلئے کچھ کرتے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وفاقی وزیر داخلہ نے کلر سیداں کیلئے مزید 42کروڑ گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ کلر سیداں منگال بائی پاس سے مرید چوک تک سڑک کی تعمیر نو اور کشادگی کا کام تیزی سے جاری ہے چوہدری نثار علی خان کے دورہ کلر سیداں کے دوران محمد ظریف راجہ ، شیخ ساجد الرحمن ، زبیر کیانی ، چوہدری محمد سرور ، شیخ ندیم احمد ، چوہدری ابرار ،حاجی اخلاق ، شیخ حسن ، راجہ ظفر محمود ،شیخ قدوس ، چوہدری طارق تاج ، چوہدری نعیم بنارس ، چوہدری شاہد گجر ، راجہ فیصل ، راجہ عاشق حسین موجود تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے انتہائی محبت اور عقیدت رکھنے والے اور مسلم لیگ ن میں مشکل ترین وقت میں ساتھ دینے والے چند اہم کارکنان کی عدم شرکت کو مسلم لیگ کے کارکنوں نے بہت یاد کیا ۔{jcomments on}
101