277

چئیرمین زبیر کیانی کی زیر صدارت بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس

ساگری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی وائسس چیئر مین مناظر جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کو سراہأ گیا اجلاس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ منتخب نمائندوں فی الفور اختیارات دیے جائیں اور یوسی کی فیسز میں بےتحاشہ اضافے کو فی الفور معطل کر کے پرانی فیسز بحال کی جائیں اجلاس میں کونسلر محمد اشفاق بھٹی کونسلر محمد رفاقت کونسلر تسنیم المجید کونسلر غلام احمد کونسلر مسعود اختر کسان کونسلر حامد شاہین لیڈی کونسلر ثریا سلطانہ نے شرکت کی اجلاس میں وفات پانے والے جنرل کونسلر حوالدار عبدالرشید اورلیڈی کونسلر انور بیگم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں