39

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کمپرومائزڈ ہے ،خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کی اگلی صفوں اور سینٹ میں بیٹھےتمام افراد دو نمبر ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں انھوں نے ایک دوسرے کو پکڑوایا ہے کیونکہ پیسے لیے ہوئے تھے، جو ملک سے مخلص نہیں وہ کسی اور کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی خود تمام عمر دو نمبری کرتے رہے ہیں، جو بار بار کہتا ہو کہ ہینڈلر سے بات کروں گا، اس سے بڑا دو نمبر کون ہوگا؟

خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں وہ خود کہتا ہے میں ان کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی کی رہائی کے معاملے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ میں جرم کرنے والوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا، 12 سال کے بچے کو بھی قید کی سزا ہوئی ہے، امریکا میں کانگریس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ بھی تیزی سے نمٹا گیا تھا، پاکستان میں 9 مئی کو ایسی اہم تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا جن پر صرف بھارت کے حملے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں