نوید ستی/دنیا کے عظیم صوفی بزرگ ‘صوفی با صفا حضرت قبلہ پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمة اللہ علیہ کے 16 ویں سالانہ ختم پاک کی تقریب کا انعقاد ‘عاشقان مصطفٰیمریدین و عقیدت مندوں کی دنیا بھر سے ایک بڑے جم غفیر کی شرکت ‘سالانہ ختم پاک کی تقریب دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف میں انعقاد پزید ہو ئی جس کی صدارت سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کی۔ تقریب میں نامور علماءدین جزل سیکرٹری جماعت اہل سنت ضلع راولپنڈی علامہ سید ر ضا المصطفی شاہ بخاری ‘قاری آ صف محمود قادری خطیب اعظم بیروٹ ‘قاری ظہیر اقبال ستی صدر جماعت اہل سنت تحصیل کوٹلی قاری ظہیر اقبال ستی ‘ معروف مصنف و علامہ فتح محمد علوی‘علامہ جہانزیب ہزاروی سمیت دیگر کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان مصطفی ناصر خان یو کے ‘قاری یونسُحنیف مدنی‘الطاف حسین شاہ ‘توقیر مہروی‘فرحت جاوید ستی سمیت دیگر کثیر تعداد میں نعت خواں حضرات دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین ‘ عقیدت مندوں ‘زائرین اور مریدین نے بھی شرکت کی۔ علماء دین اور نعت خواں حضرات کے نذرانہ عقیدت پیش کرنے پر تاجدارختم نبوت زندہ باد کے وہ نعرے بلند ہوئے شرکاءجن میں دنیا بھر سے با لخصوص یو کے دبئی کینیڈاسکاٹ لینڈ کے علاوہ ملک کے تمام شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین عقیدت مندوں و عاشقان مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے شرکت کی دربا ر عالیہ بلاوڑ ہ کے خادمین کی ایک بڑی تعداد شرکا مختلف ڈیوٹیوں پر فرائض انجام دینے کے لیے معمور تھے سیکورٹی لنگر اور دیگر زبردست انتظامات کیے گئے بلاوڑہ شریف کے درو دیوار درودو سلام زکر پاک اور تاجدار ختم کے نعروں سے گونج رہے تھے اختتامی تقریب میں ملک بھر کے جید علماءکرام و عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم کے علاو¿ہ ممبر پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی ‘ سابق ایم پی اے عارف عباسی ‘ساجد علی قریشی و دیگر نے بھی شرکت کی صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ پیر مسنجف علی سرکار رحمة اللہ علیہ نے جس طرح اللہ تعالیٰ کو راضی کیا یہی وجہ ہے کہ آج انکے مزار اقدس سے فیض کا اتنا بڑا سلسلہ جا ری و ساری ہے آپ نے اپنی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کی بندگی و عشق مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم میں گزاری انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم ہی دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا محور ہے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے دو ہی مقصد ہیں ایک تاجدار ختم نبوت و عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کرنا اور دوسرا مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہم صحابہ کرام اور اہل بیت کے وفادار ہیں میرے خلاف جو بھی بات کرے کوئی بات نہیں لیکن ختم نبوت کے خلاف اگر کوئی بات کریگا تو ہم اس پرکسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جان چلی جا ئے گی مگر ختم نبوت پر آنچ نہیں آ نے دیں گے نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار دینا یقیناً ایک تاریخی اقدام ہے امام حسین علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہو تی امام عالی مقام نے جان کی قربانی دیکر دین اسلام کو بچایا اس پر پہرا دینا اب ہر مسلمان و عاشق رسول پر فرض ہے ۔صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے مزید کہا کہ دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف سے محبت و و بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے اللہ کے بندے قینچی کا سوئی دھاگے یعنی ایک دوسرے کو جو ڑنے کا کام کرتے ہیں حضرت قبلہ عالم پیر مسنجف علی سرکار نے مخلوق خدا کی خدمت میں اپنی زندگی کچھ اس ادا سے وقف کی کہ بلاوڑہ شریف جیسا گاﺅں جس کو آج پوری دنیا میں نہ صرف بلاوڑہ شریف کے نام سے پہچان ملی بلکہ اب زبان زد عام ہے بلکہ اس جنگل میں منگل نظر آتا ہے جو کسی دنیادار کے بس کی بات نہیں۔ پیر طریقت رہبر شریعت پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اللہ کی رضا کی خاطر آج بھی یہ خدمت خلق نہ صرف جاری وساری ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ، پوری دنیا میں،دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سے بلند ہونے والا، تاجدار ختم نبوت زندہ باد کا نعرہ ، مسلمانوں کو، اسلام کے اس بنیادی جز کی طرف بلاتا ہے جو کہ ایک مسلمان اور کافر میں فرق کرتا ہے حضور کی ختم نبوت پر ایمان ، دراصل ، مومن اور منافق میں فرق کرتی ہے اور اسی فرق کی بنا پر، دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سے شفا ملتی ہے۔بلاوڑہ شریف کی وادیوں سے رخصت ہونے والا، عاشقان رسول کا یہ سمند ر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ ان وادیوں میں، نسل در نسل ، خدمت انسانیت کی ریت آج بھی جاری ہے اور شفاﺅں کا مرکز ، دربار عالیہ بلاوڑہ شریف میں قلندر کی سانسیں لوگوں کو نہ صرف،فیض ِ غوث اعظم تقسیم کر رہی ہیں بلکہ ، مسلمانوں کو عقیدہ تاجدار ختم نبوت کی طرف بلا رہی ہیں جو کہ دنیا اورآخرت، دونوں جہانوں میں، کامیابی کی ضمانت ہے۔آ خر میں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے ملکی سلامتی امن و پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی اور دم بھی کیا جس کے بعد سالانہ ختم پاک کی محفل کے شرکا کو رخصت کر نے کے لیے تقریبا 45 کلو میٹر تک سنت مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم ادا کرتے ہو ئے آ نے والے مہمانوں کو الوداع کرتے رہے اور اس دوران فضا تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی اور منظر دیدنی تھا۔
312