174

پہلی مرتبہ حکومتی سرپرستی میں بارہ ربیع الاول منانے کی تیاریاں

اسلام آباد(نمائند ہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 12ربیع الاول کی تقریب منعقد کرانے کا اعلان۔وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ کو بھی خصوصی طور پر سجا دیا گیا ہےوزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ملک بھر میں 19 اکتوبر بروز منگل کو 12 ربیع الاول کی تقریبات کا انعقاد ہو گا، گھر گھر کو، نجی و سرکاری عمارتوں کو خصوصی طور پر سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عید میلاالنبی کے سلسلے میں 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں