صدرواہ کے علاقہ ملک آباد میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک، دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ہلاک ملزم کی شناخت طارق خان کے نام سے ہوئی، جو بھتہ خوری اور قبضہ مافیا جیسے جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا، نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیاجارہاہے،طارق خان، حمزہ عرف رنگا کا ساتھی بتایا جاتا ہے جو سنگین مقدمات میں ملوث تھا اور قبل ازیں فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہوا تھا، ہلاک ملزم طارق خان قبل ازیں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، زیادتی، منشیات، بھتہ خوری سمیت 22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے
ملزم طارق خان صدر واہ ،چکوال اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی،چوری،قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزم طارق خان ہلاک جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سی پی او راولپنڈی نے پولیس اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے