228

پنڈی پوسٹ پوٹھوار کا ترجمان بن گیا

عبدالجبار چوہدری
ایک شمارہ بھی ایسا نہیں جو محض صفحات بھرنے یا خانہ پری کے لیے شائع کیا گیا ہو
پنڈی پوسٹ علاقہ کے ترجمان کے طور پر ابھرنے والا خطہ پوٹھوار کا پہلا ہفت روزہ ہے کامیاب اشاعت کے چھ سال مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں سالگرہ منا رہا ہے اب تک ایک شمارہ بھی ایسا نہیں جو محض صفحات بھرنے یا خانہ پری کے لیے شائع کیا گیا ہو ہفتہ بھر کی علاقہ کی خبریں ،سیاسی موضوعات پر تبصرے ،لوگوں سے موصول ہونے والی تحریریں نہایت ذمہ داری اور اہتمام سے شائع کرنے کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری کی قیادت میں روز اول سے ہی ٹیم کے ہررکن نے اپنے ذمہ ازخود کام لے رکھے ہیں اور کام کو مشن سمجھ کر پورا کرتے ہیں،ہمارے بنیادی رکن کو آج تک کوئی توڑ سکا نہ خرید سکا ،انکار کی جراءت ،ڈٹے جانے کا عزم اور للکارنے کا جذبہ پنڈی پوسٹ کے ہر کارکن میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ،ایک جان کی مانند ،ایک دیوار کے مصداق اراکین ،پہاڑ سے ٹکرا جانے سے بھی نہیں گھبراتے،پنڈی پوسٹ کو ملنے والی کامیابیاں تھال میں سجی نہیں ملیں بلکہ ان کا حصول انتھک محنت ،بے پناہ کام اور بے مثال جدوجہد سے ممکن ہوا بھرپور صلاحیتوں کا استعمال بے شک رہنمائی اور حوصلہ کے بغیر نہیں ہو سکتا اور یہ فریضہ چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری نہایت احسن انداز میں نبھاتے ہیں کارکن کی خبر گیری ،پشت پناہی اور حددرجہ عزت و احترام انہی کی شخصیت کا خاصہ ہے ذات سے انجمن کا سفر اور اب کارواں کی شکل اختیار کرنے والے پنڈی پوسٹ کے اراکین کا مرانیوں کے اوج ثریا کو چھونے کا ارادہ رکھتے ہیں جذبہ صادق ،یقین محکم اور منزل کے حصول کا پختہ عزم ان کو ہمیشہ اسی طرح تابندہ رکھے جس کی بدولت پنڈی پوسٹ اپنے سفر کو اور کئی سال جاری رکھے رب کائنات سے دعا ہے کہ یہ سالوں کا سفر صدیوں جارے رہے ۔6سالہ سفر میں کئی ساتھی ہمیشہ کے لیے جدا ہوئے ان کے بچھڑ جانے کا غم ،یادوں کی کسک آج بھی بے چین کیے ہوئے ہے ۔
چوہدری حبیب سرکولیشن مینجر اور چیف ایڈیٹر کے چھوٹے بھائی پہلے سال ہی داغ مفارقت دے گئے ناگہانی حادثہ جان لیوا ثابت ہوا ۔محفل کی جان اور ظرافت کے شہسوار جاویدا اقبال بٹ 4بہاریں دیکھنے کے بعد دل کے عارضہ کے ہاتھوں جانبر نہ ہوسکے اور دوسرے سال ہی ہم سے جدا ہو گئے ۔ملک ظفر اقبال کالم نگا ر اور ہماری ٹیم کے بزرگ رکن اور ناصر بشیر راجہ ہمدم دیرینہ ،سرد و گرم موسم کے ساتھی یہ سب آج ہمارے ساتھ نہیں ان کے ہاتھ سے روشن کی گئی شمع کو مگر روشن کیے ہوئے ہیں ہم کبھی بھی ان کو نہیں بھولے ہرقدم ،ہمارے ساتھ رہے اور رہیں گے ۔
زاہد حسین ، ،محمد ابراہیم،عدیل ملک ،سردار بشارت ،شہباز رشید چوہدری ،غلام قنبر راجہ ،چوہدری محمدا شفاق ،عرفان کیانی ،آصف شاہ اور شہزادرضا کا ساتھ آج بھی قائم ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
محمد حنیف ،محمد منیب ،احسان الحق اور محمد شیراز بھی ہر اول دستہ ہیں ان کی خدمات قابل صد ستائش ہیں ۔
معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد حسین اور مشہور ٹی وی اینکر ،کالم نگار طارق بٹ ہمارے لیے روشن چراغ ہیں ۔
{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں