پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں اہم ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اینڈ ریگولیشن کو یکساں اور یونیفائیڈ کیا جائے گا۔اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو درپیش مختلف مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں الگ الگ قواعد و ضوابط نافذ ہیں، جس کے باعث اسناد رکھنے والے شہریوں کو نام، تاریخِ پیدائش اور دیگر کوائف کی درستگی جیسے معاملات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قواعد میں فرق کے باعث ایک ہی نوعیت کے کیسز میں مختلف بورڈز کے فیصلے بھی مختلف ہوتے ہیں۔