309

پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)صوبہ پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کورونا پرقابو پانے کے لئے انتھک کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جب تک قوم اس کورونا سے محفوظ نہ ہوجائے کوشش کو جاری رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ 34 اضلاع میں 31 مئی سے تمام کالجز بھی کھول دیے جائیں گے۔ دوسری جانب ایس اوپیزکے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹراسپورٹس کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شاپنگ مالزمیں فوڈکورٹس کوبھی ایس اوپیزکے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں