لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوگر کے مریض بچوں کیلئے انسولین پروگرام لانچ کر دیا۔پیر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رائیڈرز کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں مریض بچوں کے گھر جا کرخود ‘سی ایم انسولین کارڈ’ تقسیم کیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز رائیڈر کے ہمراہ کمسن بچوں کو انسولین کارڈ دینے کیو بلاک سبزہ زار پہنچیں۔ کمسن واسع عدنان ، زینب وحید اور زین شہزاد کو انسولین کارڈ ،گلوکو میٹر،بی ایس آر اسٹرپس اور نیڈل باکس بھی دیا ۔
وزیر اعلیٰ ، واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور اہل خانہ سے احوال پوچھا۔مریم نواز نے واسع عدنان کو کار بھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔