76

پنجاب میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع

لاہور (نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع کر دیاہے، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی گھر گھر جاکر تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرست تیار کی جاسکے، پنجاب میں بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار ان ہی انتخابی فہرستوں پر ہوگا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے شیڈول بھی مقرر کردیا ہے جس کے تحت 7نومبر سے 6دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی جب کہ 13اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرست شائع کر دی جائے گی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے ٹاؤن ہال لاہور میں ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کیلئے خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں