احمد فرازپنجاب کے مختلف شہروں سے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لاہور سے القاعدہ کی مالی مدد کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہےبہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کو لاہور، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو چینوٹ، پاک پتن، خانیوال، چکوال، اٹک اور سرگودھا سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
225