لاہور(سی این پی) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات اس سال کے آخر تک نومبر یا دسمبر میں کرائے جائیں گے، لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2021 کو حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی بھجوا دیا ہے جو جلد منظور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز بنائی گئی ہیں، میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 15 کر دی، پہلے تحصیل کونسلز کا وجود نہیں تھا، اب 136 تحصیل کونسلز بھی بنا دی ہیں جب کہ ضلع کونسلز ختم کر دی گئی ہیں، میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 182 سے کم کرکے 133 کردی، 64 ٹاؤن کمیٹیاں، 3 ہزار 468 ویلج کونسلز جب کہ 2 ہزار 466 نیبر ہڈ کونسلز بھی بنائی گئی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لارڈ میئر کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے، آئندہ لارڈ میئر کو ایوان نہیں، ضلع کے عوام منتخب کریں گے، نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد بھی کم کر دی ہے، ٹاؤن کمیٹیوں سے میٹروپولیٹن کارپوریشنز تک جماعتی انتخابات ہوں گے جب کہ ویلج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے انتخابات غیر جماعتی ہوں گے۔
اہم خبریں
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت
دنیا چین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم