اسلام آباد (حذیفہ اشرف) حکومتِ پاکستان نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔