پاکستان میں دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش میں پیش رفت

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) پاکستان میں تقریباً بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایریاز میں تیل و گیس کی تلاش کے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہو چکی ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جب کہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی پاکستان کے لیے مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ کامیاب بولیاں تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع سمندری علاقے پر مشتمل ہیں۔