تھانہ کلر سیداں کی حدود میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تعینات سیکیورٹی گارڈ شکیل گزشتہ روز پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا تھا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی طویل تلاش کے بعد آج اُس کی لاش اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں واقع سلاٹر ہاؤس کے قریب سے برآمد ہوئی۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو پانی سے نکالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور موقع کا جائزہ لیا۔
شکیل کی ہلاکت سے اہلِ علاقہ شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نالہ کورنگ، نالہ کہوٹہ اور دیگر خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔