مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) عبیداللہ عباسی سکنہ جاو ہ بانسرہ گلی جواپنے گھرکا واحد کفیل ہے اور6 ہزار روپے ماہانہ پر محنت مزدوری کرتا ہے نے میڈیا کواپنے ایک تحریری بیان میں کہاہے کہ میں اپنی بیوی کوگزشتہ 9 ماہ سے گائنی مسئلے کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری لے کر جا رہا ہوں تین روز قبل جمعرات کو ڈاکٹر نے بلایا ہوا تھا لیکن جب اپنی بیوی کولیکرہسپتال پہنچاتوڈاکٹر نے مریضہ کو صاف جواب دے دیا کہ میں مریضہ کوچیک نہیں کرونگی میری تنخواہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محسن عباس شاہ نے روک رکھی ہے جب تک وہ میری تنخواہ کے بل پردستخط نہیں کرتا میں کسی مریض کو نہ چیک کرونگی اور نہ ہی آپریشن کرونگی جس کے بعدمیں انتہائی تکلیف میں اپنی بیوی کو لیکرسنی بنک پرائیویٹ ہسپتال میں لے کرگیا جہاں آپریشن اور ادویات کا 30 ہزاربتائے گئے جبکہ میرے پاس صرف 25 سوروپے تھے جس پر میں اپنی بیوی کومجبوراً واپس گھر لے آیا ہوں متاثرہ غریب شخص نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر رحم کھایا جائے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کی انتظامیہ اورڈاکٹرز کے خلاف ناروارویہ رکھنے اورمریضوں کو چیک نہ کئے جانے پر سخت ایکشن لیا جائے اوراسکی دادرسی کی جائے۔
280