امانت علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر راجہ شبیر کاکڑوی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت اور اس کے کارندے
اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد طاہر برجیس پر بلا وجہ تنقید کر رہے ہیں۔وزیر امور کشمیر ایک اچھے سیاستدان ہیں۔کشمیریوں سے دلی ہمدردی رکھنے والے سیاستدان ہیں ۔ وفاقی حکومت کے نمائندہ ہونے کی اکثریت سے وہ اپنی ذمہ داریاں امانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔وزیر امور کشمیر پر انگلیاں اٹھانے والے خود لت پت ہیں۔کشمیر میں کرپشن اور غیر قانونی عروج پر ہے۔ حکمران عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچ ضمنی الیکشن سے میں ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ن لیگ آزادکشمیر کا اقتدار سنبھالے گی۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مضبوط ہے۔ ان خیال کا اظہار انھوں نے انگلینڈ سے ٹیلی فون پر اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کاکڑہ ٹاؤن سے اسلام گڑھ تک مین میرپور کوٹلی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
کاکڑہ ٹاؤن سے لے کر اسلام گڑھ تک مین میرپور کوٹلی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ جگہ جگہ کھڈے پر گئے۔ حکومت صرف مٹی پاؤ سکیم تک محدود۔ VIP کی حلقہ آمد سے قبل گھڑوں کو مٹی سے بھر دیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر اپنے حلقے پر ترس کھائیں۔ خدایا ایک روڈ ہی بنا دیں۔ آزادکشمیر کے عوام انھیں صدیوں یاد رکھیں گے۔ کھڈوں کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہونے لگا لوگوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارا میں تبدیل ہونے لگیں۔ حکومت کب آنکھیں کھولے گی۔ عوام کا سوال۔ گھنٹوں کا سفر صدیوں میں طہ پانے لگا۔ عوام علاقہ نے حکومت سے روڈ کی مرمتی کی اپیل کی ہے۔