تحصیل کہوٹہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں تدریسی فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ،خصوصاً خواتین اساتذہ، شدید سفری مشکلات سے دوچار ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی، ٹرانسپورٹرز کے درمیان روٹ تنازعات، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستوں کی بندش اور مہنگے کرایوں نے اساتذہ کیلئے ڈیوٹی پر بروقت پہنچنا مشکل بنا دیا ہے۔اساتذہ اور مقامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں اساتذہ بس سروس کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ اساتذہ کو محفوظ، باقاعدہ اور کم لاگت سفری سہولت فراہم ہوسکے۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف اساتذہ ذہنی و جسمانی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ تحصیل کہوٹہ کے پہاڑی علاقوں میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہوجاتے ہیں،دوسری جانب، مہنگے کرایوں نے خواتین سمیت کم تنخواہ والے اساتذہ پر اضافی مالی بوجھ ڈال رکھا ہے۔
اہم خبریں
اٹک: اغواء اور تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد
اٹک: سالار چوک کے قریب فائرنگ، 58 سالہ شخص جاں بحق
حکومت نے کاروباری اوقاتِ کار میں نرمی کا اعلان کر دیا
ملکی و غیر ملکی11 افرادپر مشتمل نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والا گینگ گرفتار
مندرہ ڈریال دوہرے قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں پار
مری ایکسپریس وے کجھٹ کے مقام آئی ایس کار میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی۔ریسکیو 1122
مری، ٹویوٹا ہائی ایس حادثہ 4 سیاح جھلس کر جاں بحق ،12 افراد زخمی
گوجرخان, بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،شوہر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، مقدمہ درج،بیوی گرفتار
باہتر ۔ نوکری، دوستی یا ہمدردی؟ ایک فون کال نے کھول دیا بلیک میلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا بھید! ہنی ٹریپ گینگ کا لرزہ خیز انکشاف، دو خواتین گرفتار
اٹک : محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس