وزیراعظم نے نئےکا روباری اوقات کی منظوری دے دی

(پنڈی پوسٹ نیوز)ملک میں توانائی کے بحران اور ایندھن کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں کاروباری مراکز کی بندش کے نئے اوقات کار کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔حکومتی پالیسی کے تحت اب تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک اپنی سرگرمیاں مکمل کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیوں اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات کے لیے بندش کا وقت رات 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروشوں کو رعایت دیتے ہوئے رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول اسٹیشنز ان نئے اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔