کہوٹہ میں بلدیاتی الیکشن کی مہم تیز ہوگئی جوڑ توڑ شروع ہوگئے ہیں اور کاغذات واپسی کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے چیئرمین شپ کی دوڑ میں گروپوں نے بھی لابنگ شروع کر دی ۔سابق ناظم راجہ ظہور اکبر ،تحریک انصاف کے راجہ وحید احمد اور الفتح گروپ کے آصف ربانی قریشی چیئرمین شپ کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں ۔حاجی ارشد جوکہ اس سے قبل بھی کونسلر رہ چکے ہیں اس مرتبہ وارڈ بڑی ہونے اور ملک ساجد و دیگر امیدواروں کے کھڑے ہونے کی وجہ سے مشکل سے دوچار ہوں گے اور سخت محنت کرنی ہوگی جبکہ وارڈ نمبر 7نئی آبادی میں حاجی ملک منیر اعوان اور راجہ ظہور اکبر کا سخت مقابلہ ہوگا ۔اسی طرح شیخ محمود ،راجہ وحید احمد،میڈم غلام صغریٰ اور اظہر جندران امیدوار ہیں مگر اصل مقابلہ راجہ وحید احمد اور شیخ محمود کا ہوگا۔ ادھر آصف ربانی قریشی اور ذیشان ایڈووکیٹ کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔آصف ربانی کی پوزیشن بہتر نظر آرہی ہے اسی طرح مسلم لیگ کے امیدوار محمد ظہیر قریشی ،الفتح کے محمد ظہور قریشی اور ملک غلام مرتضیٰ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔وارڈ نمبر10میں اس وقت الفتح گروپ کے حاجی ماسٹر محمد نواز جبکہ ان کے مقابلے میں ان کے حقیقی بھانجے محمد علی ہیں جبکہ کیپٹن (ر)عبدالرؤف اور محمد شفیق عباسی مدمقابل ہیں ۔وارڈ نمبر 11میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اور سینئر صحافی حاجی اصغر حسین کیانی اور الفتح گروپ کے عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ کا مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مظہر قریشی امیدوار ہیں ۔حاجی اصغر حسین کیانی کو مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر برادریوں اور معززین علاقہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔اسی طرح راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی کے مبشر ستی اور فیاض ستی کے درمیان مقابلہ ہوگا اگر فیاض ستی ان کے حق میں دستبردار ہوجاتے ہیں تو ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی اسی طرح دیگر وارڈوں میں بھی عوامی رابطہ مہم زوروں پر ہے ۔چیئرمین شپ کے لیے ان تین گروپوں کے علاوہ بھی ایک ایسا گروپ ہے جو الیکشن کے بعد منظر عام پر آئے گا ۔الفتح گروپ کی طرف سے بغیر مشاورت فیصلے کرنے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا بہر حال امیدوار اور عوام بے یقینی کی صورت حال سے بھی دوچار ہیں کہ شاید الیکشن ملتوی ہوجائیں۔ریٹرننگ افسران ٹی ایم اے حاجی محمد صدیق ،راجہ امجد جنجوعہ، ملک محمد اقبال اور دیگر عملہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے انتہائی محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔ امیدواران کو بھی چاہیے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔اسی طرح تحصیل کہوٹہ کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلر ز کے امیدواران نے عوامی رابطہ مہم تیزکردی ہے اور جوڑ توڑ شروع ہے۔یوسی کھڈیوٹ میں راجہ محمد بشیر اور سجاد احمد ستی کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ یوسی مواڑہ میں میجر (ر)عبدالرؤف راجہ سابق ناظم راجہ محمد الطاف ،راجہ سخاوت ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اسی طرح یوسی دوبیرن میں سابق ناظم راجہ گل بہار جن کے وائس چیئرمین راجہ محمد اجمل ہیں کا مقابلہ راجہ ظفر بگہاروی سے ہوگا۔یوسی دکھالی میں راجہ شوکت، راجہ صدیق، راجہ تجرب اور راجہ شبیر امیدوار ہین جبکہ ہوتھلہ سے راجہ عامر مظہر سابق سابق ممبر ضلع کونسل راجہ مشتاق احمد سابق ناظم اور راجہ عامر نگیال ایڈووکیٹ کے درمیان ہوگا۔راجہ عامر مظہر جو کہ راجہ مظہر کے فرزند ہیں کی پوزیشن خاصی مضبوط نظر آتی ہے ۔اسی طرح یوسی نارہ،یوسی پنجاڑ اور یوسی نرڑ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا مسلم لیگ ن کے بعض جگہوں پر ایک سے زیادہ امیدوار کھڑے ہیں جس کی وجہ سے ٹکٹ دینے میں کافی دشواری کا سامنا ہے ۔اس سارے عمل میں پیپلز پارٹی کا وجود کہیں نظر نہیں آتا اور شاہد ہی کسی جگہ اور کوئی امیدوار کھڑا ہوجبکہ تحریک انصاف بھی حلقہ پی پی IIمیں مضبوط اور فعال امیدوار لانے میں ناکام نظر آئی جبکہ اکثر آزادامیدواران کی پوزیشن بھی خاصی مضبوط نظر آرہی ہے جوں جوں وقت گزرتا ہے کانر میٹنگز جلسوں اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی نظر آرہی ہے۔ یہ تھے بلدیاتی حوالے سے صورت حال ادھر ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی IIمیں 26سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ان کے لیے 5کروڑ 71لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جن سے چار دیواری ،اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں گے اسی طرح کہوٹہ لہتراڑ روڈ کے لیے 25کروڑ کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔اسی طرح نارہ تا دوبیرن کلاں براستہ لہڑی سڑک کے لیے بھی کروڑوں کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں گوکہ راجہ محمد علی خرابی صحت اور والدہ ماجدہ کی وفات کی وجہ سے ایک دو ماہ کھلی کچہری نہ لگا سکے مگر اس مرتبہ ایم پی اے راجہ محمد علی نے گذشتہ اڑھائی سالوں میں دوارب سے زائد کے ترقیاتی کام کرائے۔بوائز کالج کے فنڈز ایک کروڑ سالانہ کیے جبکہ کہوٹہ شہر میں بائی پاس بنوانے اور دیگر کروڑوں کے کام کرائے۔عوام علاقہ اپنے قائدین سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوہدری نثار وزیر داخلہ کے اعلان کے مطابق کہوٹہ سے راولپنڈی ایئر کنڈیشن بسوں کا فوری اجراء کریں تاکہ اس پسماندہ علاقہ کے لوگ سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اس کے علاوہ کہوٹہ شہر میں 22کروڑ کے واٹر سپلائی کے منصوبے ک انکوائری کراکر منصوبہ جلد مکمل کراکر کہوٹہ شہر میں کنکشن مہیا کیے جائیں۔{jcomments on}
110