قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ جب تک غیر جانبدارنام پرمشاورت نہیں ہوجاتی پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ نگراں وزیراعظم کےلئے وزیراعظم کے خط کاجلد جواب دیں گے۔ رائے ونڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کےدوناموں پراتفاق کر لیا تھا لیکن ایک نام پر کچھ اعتراضات سامنے آئے،دوبارہ مشاورت کرکے وہی یا نیا نام تجویز کریں گے۔ چوہدری نثار نے کہا نگراں وزیر اعظم کے لیے جلد وزیر اعظم کے خط کا جواب دیں گے۔ بلوچستان میں حکومت غیر جانب دار وزیراعلی لانے کےلئے سنجیدہ نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اس وقت تک تحیلیل نہیں کریں گے جب تک غیر جانبدار نام پر مشاورت نہیں کی جاتی۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ اگرنگراں سیٹ اپ میں ہیرا پھیری کی کوشش کی گئی تو پنجاب اسمبلی کی معطلی غیر جانبدار نگراں وزیر اعلی کے نام سے مشروط کردیں گے۔
175