چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ چو ہدری واجد علی )پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما وایسٹ مڈلینڈ برطانیہ
کے سینئر نائب صدرآصف مقصود نے آزادپریس کلب چکسواری کے نومنتخب عہدیدارن کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس اُمیدکااظہار کیا کہ نومنتخب سینئر عہدیداران واراکین صحافت کے تقدس کو برقرارکھیں گے اور قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو اُجاگرکرنے میں اپنااہم کرداراداکریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادپریس کلب چکسواری کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آزادپریس کلب چکسواری کے قیام پر پوری بانی ٹیم بالخصوص سینئر صحافی سکندرحیات کالس اورنوجوان صحافی غلام فرید راجہ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی ذاتی کوششوں سے آزادپریس کلب کا قیام عمل میں آیا۔آصف مقصود نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید حقیقی معنوں میں کشمیری عوام کے لیڈرہیں اور عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔پورے آزادخطہ کی عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتی ہے اور چودھری عبدالمجید اور ان کی پوری ٹیم کو نجات دہندہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری طریقے سے آئی اور بھرپور عوامی مینڈیٹ رکھتی ہے مگر حلقہ بلوچ کے حالیہ انتخابات میں وزیراُمورکشمیر برجیس طاہر اینڈ کمپنی نے جس طرح منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا ہے اس کے بعد ان کی جمہوری سوچ پوری طرح عوام کے سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ برجیس طاہر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری اور پاکستان جویک جان دوقالب تھے،ایک دوسرے سے دورہورہے ہیں۔کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کیلئے نفرت کے جذبات پیداکرنے میں برجیس طاہر نے کوئی کسراُٹھانہیں رکھی۔آصف مقصود نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انشاء اللہ آمدہ عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کے صلہ میں دوبارہ منتخب کریں گے۔پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور عوام ہی اس جماعت کی اصل طاقت ہیں لہٰذا میں تمام کارکنان سے اپیل کرتاہوں کہ مشتعل ہونے کی بجائے اپنے اندر اتحاد پیداکریں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو پارٹی کیلئے بدنامی کاباعث ہو اور جس سے پارٹی کے وقار میں کچھ کمی واقع ہو۔
سہیل سرفراز اپنے دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کے مرکزی راہنما وسابق وزیرحکومت کیپٹن(ر)سرفراز خان مرحوم کے فرزند سہیل سرفراز ایڈووکیٹ اپنے دورۂ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر پارٹی کارکنوں اور ان کے عزیزواقارب نے انہیں خوش آمدید کہا۔اپنی رہائشگاہ پہنچتے ہی عزیزواقارب،پارٹی کارکنوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔