265

نوسر بازوں نے سادہ لوح خاتون کو لوٹ لیا


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسماۃ (ن) نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز،میں اپنی والدہ کے ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں گئی اور وہاں سے فارغ ہونے کے بعد گھر جانے لگے تو وہاں موجود ایک نا معلوم عورت نے میری والدہ کا بازو پکڑ لیا اور کہا کہ ہم بھی گاؤں جا رہے ہیں ہمارے پاس گاڑی ہے ہم آپ کو چھوڑ دیں گے جس کے بعد ہم ان کیساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے۔گاڑی میں دو مرد بھی تھے،ہائی سکول کلر سیداں کے پاس گاڑی تھوڑی دیر کیلئے رکی جہاں سے دو مزید افراد کو بیٹھالیا گیاان میں سے ایک شخص اپنے آپ کو پولیس کا ملازم ظاہر کر رہا تھا۔اس دوران ایک شخص نے ڈرائیور کو کہا کہ ہمارا بٹوہ گاڑی میں گر گیا ہے تو پیچھے بیٹھے شخص نے بٹوہ اٹھا کر اس کے حوالے کر دیا اور جب اس نے بٹوہ چیک کیا تو کہنے لگا کہ اس میں پیسے تو پورے ہیں لیکن اس میں سونے کی ایک چیز تھی جو بٹوے میں موجود نہیں۔اس دوران اس نے میری چار عدد چوڑیاں اور میرے بیگ میں موجود آٹھ ہزار روپے کی رقم نکال لی اور پھر میرے اور میری والدہ کے کانوں سے بالیاں اور میری والدہ کی انگلی میں پہنی ہوئی طلائی انگوٹھی بھی اتروا لی اور کہا کہ ہم نے غلط بندے اٹھا لئے ہیں جس کے بعد انہوں نے رومال واپس کرتے ہوئے کہا کہ اس میں آپ کی تمام چیزیں موجود ہیں اور پھر ہمیں ممیام والی کسی کے نزدیک اتار دیااور جب رومال چیک کیا تو اس میں سیگریٹ کی ڈبیان اور آئس کریم پڑی ہوئی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں