اجزاء: سوجی 250 گرام، مصری، سوجی سے نصف، مکھن 100 گرام، پیستے اور بادام 50،50 گرام اور عمدہ سفید ناریل 150 گرام، انڈے نصف درجن۔ ترکیب: ناریل کو پانی میں بھگو کر نرم کر لیا جائے تاکہ آسانی کے ساتھ کدوکش پر گھسا جا سکے۔ سوجی اور مکھن کو ملا کر پیچا کر دیجئے اور اسی طرح مصری اور انڈوں کو ملا کر خوب پھینٹیں۔ پھر سب چیزوں کو ملا کر بادام، پستے اور ناریل بھی شامل کر دیجیے اور تنور یا اوون میں رکھ کر پکا ئیے۔ (کرن آفتاب)
63