289

ناجائز اسلحہ رکھنے پر 12 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے09پستول30بور، 01رائفل44بور،01کلوشنکوف معہ ایمونیشن اور210گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے انیس نواز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،احمد اقبال سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صادق آباد پولیس نے سلیمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ نصیرا ٓباد پولیس نے لعل زمر دسے 01 رائفل 44بور معہ ایمونیشن، تھانہ مورگاہ پولیس نے عمر امجد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،زبیر خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر واہ پولیس نے عارف سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد بنارس سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد قدیر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عادل احمد سے01رائفل30بور معہ ایمونیشن، مسلم شاہ سے 01 کلاشنکوف معہ ایمونیشن،تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد یاسر سے210گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں