راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شہری پولیس خدمت کاؤنٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں، سی پی او،ہسپتالوں میں قائم راولپنڈی پولیس کے خدمت کاؤنٹرزمیڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کے حصول میں آپ کی مدد اور راہنمائی کریں گے، سی پی او،سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، سی پی او،شہریوں کو MLCکے لیے تھانے جانے کی زحمت سے بچانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے11سرکاری ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں،شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں،سی پی او محمدا حسن یونس۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 10ہزار سے زائد افراد بغیر تھانے گئے پولیس خدمت کاؤنٹرز سے MLCحاصل کر چکے ہیں، گزشتہ روز18شہریوں نے پولیس خدمت کاؤنٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا،،خدمت کاؤنٹر گوجر خان سے 1333، خدمت کاؤنٹر بگا شیخاں سے258، خدمت کاؤنٹر چونترہ سے 03،خدمت کاؤنٹر کلرسیداں سے238،خدمت کاؤنٹر کہوٹہ سے 191،خدمت کاؤنٹر کوٹلی ستیاں سے 14،خدمت کاؤنٹرمری سے 123،خدمت کاؤنٹربینظیر بھٹو ہسپتال سے5280،خدمت کاؤنٹرٹیکسلا سے1850،خدمت کاؤنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 454،خدمت کاؤنٹرہولی فیملی ہسپتال سے 489 شہریوں نے پولیس خدمت کاؤنٹر سے MLCحاصل کی ہیں،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری خدمت کاؤنٹر زکی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اہم خبریں
مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر سہلڈ میں حفظِ قرآن کی دستاربندی اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی