92

مہنگائی کے خلاف گوجرخان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما چوہدری ضیافت گجر بازی لے گئے،پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ضیافت نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی،رہی سہی کسر کووڈ 19 کے سلسلے میں حکومت کی ناقص پالیسیوں نے نکال دی ہے،پٹرولیم مصنوعات میں ہر 15روز بعد بم گرائے جاتے ہیں،موجودہ حکومت کے دور میں خط غربت کے نیچے زندگی گذارنے والوں کی تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے،چوہدری ضیافت نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے اپنے اقتدار کے تین سال کے اندر ہی لوگوں کے اوسان خطا کر دیے ہیں مہنگائی کے باعث لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہو کر رہ گیا ہے،اس موقع پر وقاص ضیاء قاضی، راجہ مجیب حوالدار نصیر، قدیر قریشی، طارق محمود، چوہدری ابرار،خورشید اختر ممتاز قریشی، راجہ ابرار، حارث، قاسم، ملک سعید چیئرمین حاجی عادل، جاوید ڈار،راجہ ارشد، شفیق ناز ودیگر بھی موجود تھے،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی اورپیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول،عام آدمی کو ریلیف مہیا کرے اور اگر یہ کام نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں