197

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ  )صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 
موٹرسائیکل چوری کی واداتوں میں ملوث 02 ملزمان توقیر اور شہروز کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا، ملزما ن سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کوبھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں