راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز) راوت چک بیلی روڈ پر جھٹہ ہتیال کے قریب منڈھال گاؤں میں مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 38 سالہ لبنیٰ زوجہ فہیم، 39 سالہ فہیم مراد ولد عمران حسین، 5 سالہ آمنہ دختر فہیم اور 7 سالہ عبد الہادی ولد فہیم متاثر ہوئے۔ چاروں افراد زندہ اور زخمی حالت میں پائے گئے۔حادثے کے بعد ریسکیو کی دو ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔