ملہال مغلاں (فخر محمود مرزا‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملہال مغلاں میں 1122کا کی پوائنٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی سماجی شخصیت فخر محمود مرزا نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال ڈاکٹر عتیق سے آئے روز ہونیوالے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تفصیلی بات چیت کی اور ملہال مغلاں میں 1122کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر ایک رپورٹ پنجاب ایمرجنسی سروس پلاننگ ونگ میں بھجوائی گئی جنہوں نے ملہال مغلاں میں 1122کے قیام کے لیے اجازت دیدی،محکمہ1122 نے دو کنال زمین اس مقصد کے لیے مہیا کیے جانے کا کہا جس کے لیے تحرک جاری ہے عوامی حلقوں نے عوامی و صحافتی شخصیت فخر محمودمرزا کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔
182