180

مغوی تاجر کروڑوں روپے تاوان ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گیا

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ روات کے علاقہ سے اغواءہونے والا بزنس مین تاوان دے کر ایک ماہ بعد گھر پہنچ گیا۔13اگست کو طلا خان کو اغواکرلیاگیا تھا۔ان کے اغواکی ایف آئی آر 14اگست کو تھانہ روات میں درج کرواتے ہوئے ان کے صاحب زادے شہزاد خان نے بتایا تھا

کہ مجھے انچارج سوسائٹی عامر نے کال کی اور بتایا کے آپ کے والد صاحب اپنی گاڑی پر آ رہے تھے کہ ایک نامعلوم کارجس میں چار لوگ سوار تھے آکر رکی اور انہیں زبردستی گاڑی سے اتار کر اپنی کار میں بٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔ بعدازاں اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے لئے بھاری تاوان مانگا۔ 25اگست کی رات بزنس مین کے گھر فائرنگ کرکے خوف وہراس بھی پھیلایا گیا

جس کی الگ سے ایف آئی آر درج کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تاوان کی ادائیگی کے بعد انہیں 14ستمبر کو رہا ئی مل گئی ۔اس دوران تھانہ روات پولیس نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں