تفصیلات کے مطابق محمد اقبال ولد محمد اکرم ساکن پنڈ مہری نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ میرے بھائی رضوان کے گھر سے 50 ہزار روپے چوری ہوئے جس پر رضوان نے دیگر بھائیوں بابر اور ابرار پر شک کیا اور ان کو شکوہ کیا تو آپس میں تلخ کلامی ہو گئی لیکن والدہ نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ شام کو میں، میرا بیٹا بلال اور بھائی رضوان مال مویشی چرا رہے تھے کہ بابر پسٹل لیے آ گیا اور سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس سے میں زخمی ہو گیا اور رضوان فوت ہو گیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بھائی کا قتل کرنے والے ملزم بابر رحمان ولد اکرم ساکن پنڈ مہری تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں
ترنول تھانے میں زیر حراست ملزم پولیس تشدد سے جاں بحق
دو روز قبل برساتی نالے میں بہہ جانیوالے نوجوان کی نعش چونترہ سے برآمد
دو روز قبل برساتی نالے میں بہہ جانیوالے نوجوان کی نعش چونترہ سے برآمد
میرپور: کیکس اینڈ بیکس نانگی برانچ پر چھاپہ، زائد المعیاد اشیاء برآمد، 1 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد کے علاقہ ہمک میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
مری اسلام آباد ایکسپریس وے ٹول پلازہ میدان جنگ بنا رہا،سٹے کے باوجود متعلقہ انتظامیہ نے توہین عدالت کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس طلب کیا۔
تتہ پانی: دیسی کُکڑ کے بدلے پُتر بانٹنے والا جعلی پیر گرفتار
سرسبز وادیوں، بلند و بالا درختوں‘ صاف شفاف ندی نالوں کا خطہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا
اٹک: سابق رکن پنجاب اسمبلی قتل کیس کا فیصلہ، قاتل سوتیلا بھتیجا عمر قید کا مستحق قرار، سوتیلا بھائی بری
ترنول پریس کلب کی تقریب حلف برداری۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی تھے تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات، صحافیوں اور تاجر برادری کی بھرپور شرکت