چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ) چکسواری محمد فاروق چوہدری مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چکسواری میں
کاروباری مرکز ( عاصم گارمنٹس اینڈ جنرل سٹور) کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور نے کاربار کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ افتتاحی تقریب میں آزاد پریس کلب چکسواری کے نائب صدر چو ہدری واجد علی سمیت معززین علاقہ اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ میز بان تقریب عاصم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
شہدائے لندن کا 41 یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا
چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ نعمان نمبر دار ) شہدائے لندن بشارت حسین اورمحمدحنیف کا41واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا۔پلاک میں صبح شہیدلندن بشارت حسین کے مزارپرقرآن خوانی کی گئی اورشہدائے لندن کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی ۔راجہ قیصراورنگزیب افسرمال میرپورنے حکومت کی جانب سے شہیدلندن بشارت حسین کے مزارپرچادرچڑھائی۔اس موقع پرچوہدری مشتاق احمد ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور الحاج رسول عوامی ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن میرپور، چودھری محمود حسین ایڈووکیٹ،چودھری ادریس شان ایڈووکیٹ ،حاجی خالد حسین ایڈمنسٹریٹر چکسواری قاضی محمد رئیس کوارڈینٹروزیراعظم آزادکشمیرشہیدلندن بشارت حسین کے بھائی صوفی غلام رسول ،بھتیجے آفتاب حسین چودھری ،چودھری محمدآصف انچارج بیت المال ضلع میرپور،چودھری محمدیعقوب پلاکوی،چودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی صدرالفلاح ٹرسٹ ایسرپنڈکلاں ،راشدمحمودپلاکوی ،چکسواری کے معروف صحافی شبیراحمدچودھری ،عنصرمحمودغزالی ،سی یوجے ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال ،آزاد پریس کلب چکسواری کے نائپ صدر نوجوان صحافی چودھری واجدعلی بھی موجودتھے ۔حافظ شبیرحسین نے شہدائے لندن کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی ۔شہدائے لندن بشارت حسین اورمحمدحنیف کوخراج عقیدت اورغازی محمددلاورکوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے بشارت شہیدگورنمنٹ ہائی سکول پلاک میں خصوصی تقریب منعقدہوئی۔گزشتہ روزچکسواری صحافیوں عابدحسین چودھری ،محمداقبال خواجہ ،محمداسحاق خواجہ ،نویدیونس ،غلام مرتضیٰ عطاری اوردیگرنے بھی شہیدلندن بشارت حسین کے مزارپرچادرچڑھائی ۔شہیدلندن بشارت حسین کے بھائی صوفی غلام رسول ،چودھری محمدآصف انچارج بیت المال ضلع میرپوربھی موجودتھے۔
2014-02-212014-02-21
ایم ڈی فضل الرحمان کا آزاد جموں وکشمیر چکسواری برانچ کا دورہ
چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ)بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ایم ڈی فضل الرحمان نے بینک آف آزاد جموں و کشمیرچکسواری برانچ کا دورہ کیااُن کے ہمراہ زونل چیف چوہدری محمد اکرم بھی تھے۔ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی منیجرمحترمہ قمرالنساء نے چکسواری برانچ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ایم ڈی فضل الرحمان نے چکسواری برانچ کی کار کردگی کو سراہا۔ اس موقع پر محمد ریاض سیکنڈ منیجر محبوب حسین ، محمد آصف حسین اور قاضی ناصر الیاس بھی موجودتھے ۔
سردار فہیم اختر کے جلسے میں شرکت کے لیے چکسواری سے قافلہ روانہ
چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ) بلوچ میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار سردار فہیم اختر ربانی کے انتحابی جلسے میں شرکت کے لیے چکسواری سے بڑا قافلہ روانہ ہوا۔ قافلے کی قیادت چوہدری مشتاق احمد ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور الحاج رسول عوامی ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن میرپور، محمود حسین ایڈووکیٹ،چودھری ادریس شان ایڈووکیٹ ،حاجی خالد حسین ایڈمنسٹریٹر چکسواری قاضی محمد رئیس، چیرمین برکت حسین اور دیگر نے کی ۔گاڑیوں پرپیپلزپارٹی کے پرچم لہرارہے تھے۔چوہدری مشتاق احمد الحاج رسول عوامی،چودھری ادریس شان ایڈووکیٹ ،حاجی خالد حسین قاضی محمد رئیس نے بلوچ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچ ضمنی الیکشن جیت چکی ہے ۔22فروری کومحض رسمی کاروائی ہوگی ۔