مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملکہ کوہسار مری کی تمام شاہراہوں،بازاروں اورگلی محلوں میں آوارہ کتوں،پالتوجانوروں اورچوہوں کی بھرمار ہر طرف پالتوجانوروں کی گندگی نے شہریوں،تاجروں اور سیاحوں کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں شہر بھر میں دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں جبکہ پالتوں جانور اور بڑی تعدادمیں چوہے بھی ہر طرف گھومتے نظر آتے ہیں عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ آوارہ کتے شہریوں اور بکریوں پر دیکھتے ہی حملہ کردیتے ہیں اورکئی لوگوں کو زخمی،بکریوں اورمرغوں کو بھی ہلاک کرچکے ہیں جبکہ چوہوں کی بھرمار کے باعث طاعون جیسی موذی وباء پھیلنے کابھی اندیشہ ہے انہوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر مری اورراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں اور چوہوں کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اورپالتوں جانوروں کو بھی مال روڈ اوربازاروں میں داخلے کوروکاجائے تاکہ گندگی نہ پھیل سکے۔
182