راولپنڈی(اویس الحق سے)ملک کے مشہور سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری کی تزین و آرائش کے بعد اس کو اپنی اصل حالت میں لائے جانے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے آئندہ چند روز میں متوقع ایک بہت بڑے آپریشن کے سلسلے میں جہاں بعض متاثرین میں عدم تحفظ کی فضا ء پائی جا رہی ہے وہاں مقامی لوگوں،بعض کاروباری شخصیات اور بڑی تعداد میں مری آنے ولے سیاحوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
ملکہ کوہسار مری کو اپنی اصل حالت میں آنے کے بعد اس کی نہ صرف تاریخی حیثیت بدل کر اپنی اصل شکل میں آجائے گی بلکہ یہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے یہ امر خوش آئند ہو گا جبکہ یہاں کی کاروباری حیثیت پر بھی بہت بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔
ایسے میں یہاں راولپنڈی ڈریژن سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا مری میں ایک خصوصی اجلاس ہو جس میں حالیہ صورت حال اور حالات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا گیا۔اجلاس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کی جس میں دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بعض آرڈرز بھی کئے گئے۔
ادھر مال روڈ پر بعض ایسی عمارات کے بلڈڈوز کیئے جانے کے نتیجے میں اس اراضی پر قائم عمارات کے اصل مالکان بھی خوش دیکھائی دیتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے بھاری رقم ملے گی اور آئندہ ہم اپنا سرمایہ کہیں محفوظ جگہ لگا سکیں گے۔ایسے میں بہت ساری کاروباری شخصیات اس آپریشن پر اندر ہی اندر خوش دیکھائی دیتے ہیں۔
ادھر متاثرین میں سے بعض نے معاوضہ کی بھاری رقوم کی وصولی کیلئے اپنے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.