183

مری‘ ٹریفک کےدوحادثات میں سات افراد زخمی

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری اور گرود و نواح میں ٹریفک کے دو حادثات میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا۔ پہلا حادثہ نیو مری کے نزدیک بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں ایک کوسٹر بس اور سوزوکی کیری بولان میں تصادم ہوا کے نتیجے میں چار افراد شدید خمی ہو گئے جبکہ دوسرا حادثہ ایکسپریس وے پر بستال موڑ کے قریب ایک کار کے ٹائر پنگچر ہونے سے کار حاثہ کا شکار ہوی جس میں تین افراد زخمی ہوے۔ایسے میں کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا تھا۔زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں