مری(اویس الحق سے)سٹی ٹریفک پولیس ضلع مری میں محرم الحرام کی تعطیلات لانگ ویک اینڈ کے دوران سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔لانگ ویک اینڈ کے پہلے دن سے لیکر اب تک مری میں سیاحوں کی 90ہزار سے زاہد گاڑیاں مری میں داخل ہو گئی ہیں۔مری میں 5000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے اورمزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کیا اور کہا کہ میں بطور چیف ٹریفک آفیسر مری خود فیلڈ میں موجود ہوں اور تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہا ہوں انھوں نے کہا کہ محرم الحرام اور لانگ ویک اینڈ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 200سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں اورٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔محفوظ سفر کیلئے مری میں آنے والے سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پر ہی کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ لائن لین کی سختی سے پابندی کریں کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں۔نو پارکنگ کے خاتمے کے لیے افسران مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے مری کی ٹریفک صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔سیاح مدد اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن0519269200 پر رابطہ کر سکتے ہیں.
