مری(اویس الحق سے)24نومبر کی شب نمبل کی ڈھوک بیراں میں واقع مقامی آبادی کے شہر خموشاں میں کچھ درندہ صفت افراد نے تین ماہ قبل انتقال کرجانے والے بیراں نمبل کے رہائشی محمد حفیظ عباسی کی قبر کو نامعلوم افراد نے اکھاڑ کر اس کی چار پڑیاں نکال کر باہر پھینک دی اور سڑک پر لوگوں کی آمد ورفت کو دیکھتے ہوئے ڈر کے مارے بھاگ اٹھے۔
اگلے روز صبح سویرے ستھرا پنجاب کی ٹیم نے جب یہ قبر کی بے حرمتی دیکھی آخری آرام گاہ کو کھلا دیکھا تو فوری علاقہ مکینوں خصوصاً ضلع مری میں عوامی خدمات میں پیش پیش رہنے والی تنظیم
تحریک شہر خموشاں کو آگاہ کیا،جس کے بعد قبر کو دوبارہ سے پڑیاں لگا کر بند کر دیا گیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ظلم،درندگی کی یہ داستان ختم نہیں ہوئے اس واقعہ کے ٹھیک چار دن بعد 29 نومبر کی رات کو ایک بار پھر سے نامعلوم افراد نے اسی قبر کو دوسری بار کھولا کے ایک بار پھر سے بے حرمتی کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تحریک شہر خموشاں کو دوسری بار رونماء ہونے والے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی جس پر تحریک شہر خموشاں کی ٹیم جس کی سربراہی جمیل ہاشمی کر رہے تھے جائے وقوعہ پر پہنچے اور یہ دردناک مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے اور کیمرے کی آنکھ نے یہ سب مناظر ریکارڈ کئے۔
دوسری بار رونماء ہونے والے اس سانحے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی اور پولیس نے سرسری موقع دیکھ کر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی درج کردی اور ہمیشہ سے روایتی حکم نامہ سنایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا تاہم ابتک بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
مری کی تاریخ کے اس عجیب و غریب واقعہ کے بعد کے بعد نا صرف نمبل بلکہ پوری مری میں اس درندہ صفت عمل سے خوف کی فضا قائم ہوچکی ہے۔
تاحال کسی قسم کا تعاون یا پیش رفت سے تحریک شہر خموشاں ٹیم اور لواحقین کو آگاہ نہیں کیا جا سکا۔
اس پر تحریک شہر خموشاں ٹیم نے نمبل کے معززین اور لواحقین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مری سے ملاقات کی اور تحریک کی طرف سے مرکزی ملزمان اور درندہ صفت مجرموں کی فوری شناخت اور گرفتاری کا مطالبہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی ،سی مری کو ایک درخواست دی گئی جس میں متاثرہ اور تحریک نے بیراں نمبل شہر خموشاں میں خفیہ کیمروں کی تنصیب
اور آئندہ اس طرح کے سانحات اور قبروں کی بے حرمتی کے سدباب کے لئے متاثرہ شہر خموشاں میں حفاظتی باڑ
اور دیگر ممکن اقدامات کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروائی،جسے ڈپٹی کمشنر مری نے انتہائی توجہ سے پڑھ کر ڈی پی او مری سے فوری رپورٹ طلب کی۔
ملاقات میں تحریک شہر خموشاں پاکستان کی طرف سے چیئرمین جمیل ہاشمی،
سینئر ممبران کور کمیٹی اشتیاق احمد عباسی
امتیاز علوی،جنرل سیکرٹری ندیم نور،ممبر کور کمیٹی رضوان اشتیاق عباسی،
معین الدین ہاشمی جبکہ
لواحقین کی جانب سے
ناصر محمود عباسی،عدنان حفیظ عباسی،جمیل احمد عباسی اور اہلیان نمبل کی کثیر تعداد شریک ہوئے ایسے میں تمام شرکاء نے فوری کاروائی کے اعلان پر ڈپٹی کمشنر مری کا شکریہ ادا کیا۔