168

مری‘ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی شخص کے لواحقین کا حکام سے انصاف کا مطالبہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی پھگواڑی مری میں چنددن قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 17 صالح سلیمان طلعت پر عبدالصمد نامی شخص نے گولیاں چلائیں یہ واقعہ 2 تاریخ رات 11 بجے پیش آیا اس وقت سلیمان ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی زیر علاج ہے سلیمان کی آنتیں مہدہ اور ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہ کئی دن گزرنے کے باوجود ابھی تک تشویشناک حالت میں ہے سلیمان اور ان کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو فو ری انصاف فراہم کیاجائے،لواحقین اوراہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ جب سے مری میں جرائم پیشہ افراد سرعام اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں جرائم ی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں