مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ )مری عدالت سے اغواء ہونے والا مغوی نعمان رات گئے بازیاب،سی پی او محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز کی مری میں بازیاب مغوی سے ملاقات،مغوی کو کجوٹ کے مقام سے بازیاب کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق مری عدالت سے اغواء ہونے والے مغوی نعمان کو رات گئے بازیاب کروالیا،،سی پی او محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز نے مری میں بازیاب مغوی نعمان سے ملاقات کی،ایس پی صدر کامران عامر اور اے ایس پی مری مغوی کی بازیابی کے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے،جبکہ لڑکی کووقوعہ کے وقت ہی مری پولیس نے اغواء کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا تھاجسے د ارالامان بھجوایا جا چکا ہے، مری پولیس نے وقوعہ کے وقت جانفشانی سے لڑکی کو مغویوں کے چنگل سے چھڑایا تھا، گزشتہ روز وقوعہ کے بعد سے مغوی نعمان کی بازیابی کے لئے سینئر افسران کی نگرانی میں مسلسل آپریشن جاری رہا،واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،ایس پی صدر نے بتایاکہ مقدمہ میں اب تک 10 افراد کو گرفتاراورزیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،گرفتار ملزمان میں عبدالمنان، عبدالمتین، زیاب، حامد، قمر زمان، شاہ ذیب، آصف، نصیر، عدنان اور ناصر شامل ہیں،
120