مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں ہیوی مشینری سے بڑے پیمانے پر کھدائی کئے جانے اور چندماہ قبل تعمیر ہونی والی ثاقب شہید روڈ پرہیوی ڈیمپر وں کی آمدو رفت سے یہ شاہراہ بر ی طرح متاثر ہورہی ہے اگر یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو یہ سڑک عوام کے استعمال کے قابل نہیں رہیگی جبکہ ٹنوں کے حساب سے نکالی جانے والی مٹی برساتی نالوں میں پھینکی جارہی ہے جس سے تمام نالے بھرگئے ہیں اور بارشوں کاپانی سڑکوں اورلوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرمری وسیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ کو دومرتبہ آگاہ کیا لیکن تاحال کوئی کاروائی متعلقہ افراد کے خلاف عمل میں نہ لائی گئی ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورسخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
111