مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری سے ملحقہ گلیات میں چھانگلہ گلی کے جنگل سے اچانک ایک چیتا سڑک پر آگیا اس دوران اس نے دو موٹرسائیکل سواروں پرحملہ کیا مگر وہ شورمچاتے ہوے اپنی موٹر سائیکل کو تیز ی چلا کر بھاگ گئے اس دوران وہاں ایک گاڑی بھی آپہنچی شور کرنے اور لوگوں کے جمع ہونے پر چیتا فوری جنگل کی طرف چلا گا اور وہ معجزانہ تو پر محفوظ رہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملحقہ جنگلات سے اکثر چیتے آبادی کا رخ کرلیتے ہیں اور انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ پالتوں جانوروں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں لیکن محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت اورعدم توجہی سے کوئی حکمت عملہ نہ ہونے سے جنگلوں سے قریبی آبادیوں کواورتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔اہل علاقہ نے صوبائی حکومت،جی ڈے اے اورمحکمہ وائلڈلائف کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحوں اورمقامی لوگوں کی پریشانی کو دور کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔